Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ماسٹر عابد علی خاں کو شوٹنگ مقابلے میں سلور میڈل

ماسٹر عابد علی خاں کو شوٹنگ مقابلے میں سلور میڈل

حیدرآباد۔ 21 اکٹوبر (سیاست نیوز) ماسٹر عابد علی خان کو سیکنڈس اسپورٹس کرافٹ ایونٹ میں سلور میڈل حاصل ہوا ہے۔ نئی دہلی میں ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں منعقدہ قومی سطح کے پری کوالیفائنگ مقابلوں میں ماسٹر عابد علی خان کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ہندوستان کے مختلف مقامات سے شوٹنگ مقابلہ جو 12 تا 18 اکٹوبر منعقد کیا گیا تھا ، میں سینکڑوں نوجوانوں نے حصہ لیا۔ ماسٹر عابد علی خان نے جو مشہور شوٹر ڈاکٹر صابر علی خان کے فرزند ہیں 50 میٹرس پرون رائفل ایونٹ میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا۔ ماسٹر عابد علی خان سری چیتنیہ جونیر کالج حمایت نگر کے طالب علم ہیں اور اُنھوں نے ریاست تلنگانہ کی جونیر سطح کے مقابلوں میں نمائندگی کی۔ سابق میں بھی اُنھوں نے شوٹنگ مقابلوں میں میڈل حاصل کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT