Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / ماسکو میٹرو میں حادثہ،20 ہلاک، متعدد زخمی

ماسکو میٹرو میں حادثہ،20 ہلاک، متعدد زخمی

ماسکو ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ماسکو میٹرو میں آج پیش آئے بدترین حادثہ میں 20 افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے جبکہ ایک ٹرین ماسکو کے پرہجوم میٹرو میں مصروف اوقات کے دوران پٹری سے اتر گئی۔ اس بارے میں ماسکو کے ادارہ برائے حفظان صحت کے سربراہ گیورگی گولوہوو نے اعلان کیا ہے کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہو ئے ہیں۔ ماسکو میٹرو کی ایک لائن پر چلنے والی ریل گاڑی اچانک رک جانے کے نتیجے میں ریل گاڑی کے تین ڈبے پٹری سے اتر گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ریل گاڑی بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے اچانک رک گئی تھی۔ ایک ڈبے کو سخت نقصان پہنچا ہے۔ اس حادثے کے بعد میٹرو سے تقریباً 200 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔صدر ولادیمیر پوتین جو موجودہ طور پر برازیل کے سفر پر ہیں، انہیں اس حادثہ کی اطلاع دی گئی ۔ دریں اثناء بچاؤ ٹیموں کو متحرک کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT