Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / ماسکو میں روڈ ٹو قطر 2022نمائش کا آغاز

ماسکو میں روڈ ٹو قطر 2022نمائش کا آغاز

ماسکو۔11جولائی(سیاست ڈاٹ کام) قطر میں 2022 میں اگلے ورلڈکپ سے متعلق تعارفی نمائش ماسکو کے بڑے اور مصروف شاپنگ مال میں شروع ہوگئی۔ اس سلسلے میں لگائے گئے اسٹالز میں شائقین فٹبال کیلئے کئی یادگار اشیا رکھی گئی ہیں جنہیں دیکھنے کیلئے کثیرتعداد میں لوگ پہنچ رہے ہیں۔ ’’روڈ ٹو قطر2022 ‘‘ کہلائے جانے والے شو میں کھیل کی تاریخ سے متعلق مختلف ادوار سے گذر کر موجودہ اور اگلے ورلڈکپ کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ نمائش کیلئے رکھی گئی یادگار اشیا میں عظیم فٹبالرز پلے، میراڈونا، ہرنینڈز کی شرٹس، ماضی میں کھیلے گئے ورلڈکپس کے میسکوٹس اور میچ بالز سجائی گئی ہیں۔ فٹبال شائقین کو قطر کے ورلڈکپ منصوبہ سے متعلق بھی معلومات فراہم کی جارہی ہے۔ نمائش 15 جولائی تک جاری رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT