Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / ماضی کی غلطیوں کا اعتراف اور اصلاح کا دعویٰ : سی پی ایم

ماضی کی غلطیوں کا اعتراف اور اصلاح کا دعویٰ : سی پی ایم

کولکتہ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) جو قومی اور مقامی انتخابات میں سلسلہ وار ناکامیوں کے سبب مغربی بنگال میں ایک سیاسی قوت کی حیثیت سے اپنے موقف میں انحطاط کے بعد آج اعتراف کیا کہ ماضی میں چند غلطیاں ہوئی تھیں اور یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان غلطیوں کی اصلاح کرلی گئی ہے۔ سی پی آئی (ایم) کے رکن پولیٹ بیورو سیتا رام یچوری نے کہا کہ ایک

کولکتہ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) جو قومی اور مقامی انتخابات میں سلسلہ وار ناکامیوں کے سبب مغربی بنگال میں ایک سیاسی قوت کی حیثیت سے اپنے موقف میں انحطاط کے بعد آج اعتراف کیا کہ ماضی میں چند غلطیاں ہوئی تھیں اور یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان غلطیوں کی اصلاح کرلی گئی ہے۔ سی پی آئی (ایم) کے رکن پولیٹ بیورو سیتا رام یچوری نے کہا کہ ایک بڑے جلسہ عام میں کہا کہ صرف بائیں بازو کی جماعت ہی ہے جو اپنی غلطیوں کا اعتراف کرسکتی ہے۔ ’’ماضی میں ہم سے چند غلطیاں سرزد ہوئی ہیں جن کی اصلاح کرلی گئی ہے‘‘۔ مسٹر یچوری نے کہا کہ صرف بائیں بازو کی جماعتیں ہی اس ریاست میں فرقہ پرست قوتوں کو ابھرنے سے روک سکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT