Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ماضی کی کانگریس حکومت میں اسکیمات ناکام : کے کویتا

ماضی کی کانگریس حکومت میں اسکیمات ناکام : کے کویتا

گراما جیوتی میں ٹی آر ایس ایم پی کی شرکت اور مخاطب
حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : رکن پارلیمنٹ حلقہ نظام آباد شریمتی کے کویتا نے ماضی کی کانگریس حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کے دور حکومت میں عام آدمی کو یکسر نظر انداز کردیاگیا ۔ ٹی آر ایس پارٹی کی ایم پی نے آج یہاں ضلع نظام آباد کے سریکنڈہ میں منعقدہ گراما جیوتی میں شرکت کے دوران سابقہ کانگریس حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کانگریس اپنے دور میں کئی اسکیمات پر عمل میں ناکام ہوگئی ہے ۔ جس کی وجہ سے غربت حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ کئی افراد کو بنیادی سہولتیں تک دستیاب نہیں ہیں ۔ وہ بے تھکان عوام کی ترقی کے لیے سرگرداں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر گاؤں کے ہر گھر کی ترقی چاہتی ہے ۔ اس کے لیے مختلف اسکیمات کو متعارف کیا جارہا ہے ۔ ہر ایک مستحق کو اسکیمات سے استفادہ کا موقع دستیاب رہے گا ۔ اسکیمات کے لیے فنڈس کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ اس کے لیے حکومت مناسب فنڈس کو بھی جاری کررہی ہے تاکہ دیہی سطح کی سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ بنیادی ضروریات جیسے برقی اور آبرسانی سہولت فراہم کررہی ہے ۔ انہوںنے دیہی عوام سے خواہش کی کہ وہ اپنے قریوں کی ترقی کے لیے آگے آئیں اور ترقی کو ممکن بنائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT