Tuesday , January 16 2018
Home / سیاسیات / ماقبل انتخابات نقد رقومات کی ضبطی کا نیا ریکارڈ

ماقبل انتخابات نقد رقومات کی ضبطی کا نیا ریکارڈ

نئی دہلی۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کا زمانہ آتے ہی ووٹرس کو راغب کرنے کیلئے پارٹیاں شراب، نقد رقومات اور دیگر تحفے تحائف کا سہارا لیا کرتی ہیں لیکن الیکشن کمیشن بھی سیاسی پارٹیوں پر کڑی نظر رکھا ہے اور اب تک2.13کروڑ لیٹر شراب اور 283کروڑ روپئے ضبط کئے گئے ہیں جن میں سرفہرست ریاست آندھرا پردیش ہے۔ ایک طرف جہاں صرف 2مئی تا5مئی 5.29 کروڑ

نئی دہلی۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کا زمانہ آتے ہی ووٹرس کو راغب کرنے کیلئے پارٹیاں شراب، نقد رقومات اور دیگر تحفے تحائف کا سہارا لیا کرتی ہیں لیکن الیکشن کمیشن بھی سیاسی پارٹیوں پر کڑی نظر رکھا ہے اور اب تک2.13کروڑ لیٹر شراب اور 283کروڑ روپئے ضبط کئے گئے ہیں جن میں سرفہرست ریاست آندھرا پردیش ہے۔ ایک طرف جہاں صرف 2مئی تا5مئی 5.29 کروڑ روپئے ضبط کئے گئے ہیں وہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے متعین کئے گئے فلائنگ اسکواڈس نے مندرجہ بالا مدت کے دوران 3,87,500 روپئے مالیت کی جعلی کرنسی بھی ضبط کی ہے۔ ایسے تین اضلاع جہاں انتخابات منعقد شدنی ہیں وہاں تین فلائنگ اسکواڈس ہیں جو ایک ایگزیکیٹو مجسٹریٹ، پانچ پولیس اہلکار اور ایک ویڈیو گرافر پر مشتمل ہے۔

ریاست آندھرا پردیش میں 2مئی تک 1,31,25,857 روپئے نقد اور 1,34,09,340 لیٹر شراب ضبط کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ 2تا5مئی شراب کی 47,282 بوتلیں ضبط کی گئی ہیں جبکہ ساڑیوں سے لدی دو لاریاں بھی ضبط کی گئیں۔ جنوبی ہند میں آندھرا پردیش ریاست کی تقسیم کے بعد انتخابی مہمات میں کافی ہلچل پیدا ہوگئی ہے جہاں ایک طرف نئی ریاست تلنگانہ اور سیما آندھرا میں انتخابی مہمات اختتام پذیر ہوچکی ہیں جہاں تلنگانہ میں 30اپریل کو رائے دہی ہوچکی ہے وہیں سیما آندھرا میں 7مئی کو مقرر ہے۔ فلائنگ اسکواڈس کا کہنا ہے کہ نقد رقم کاروں کے دروازوں میں نصب پیانلس اور بونٹس سے بھی برآمد کی گئی ہیں جبکہ ایک واقعہ میں ایک کار کے بونٹ سے جلی ہوئی کرنسی بھی برآمد ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT