Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / ماقبل جی ایس ٹی اشیاء کی فروخت کی مہلت میں /31 ڈسمبر تک توسیع

ماقبل جی ایس ٹی اشیاء کی فروخت کی مہلت میں /31 ڈسمبر تک توسیع

نئی دہلی ۔ /29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے ماقبل جی ایس ٹی اشیاء کی ترمیم شدہ شرحوں کے اسٹیکرس کے ساتھ فروخت کی قطعی آخری مہلت میں مزید 3 ماہ یعنی /31 ڈسمبر 2017 ء تک توسیع کردی ہے ۔ مرکزی وزیر برائے امور صارفین رام ولاس پاسوان نے آج کہا کہ یہ فیصلہ چلر فروشوں کی تنظیم سی اے آئی ٹی اور خدمات کمپنیوں کی جانب سے اس بات کو اجاگر کرنے کے بعدکہ وہ اب بھی ماقبل جی ایس ٹی اشیاء کا ذخیرہ رکھتے ہیں اور اسے ختم کرنے کیلئے انہیں مہلت میں توسیع درکار ہے ، کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT