Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / ماقبل 2006 ء سبکدوش مرکزی ملازمین کے وظیفوں میں اضافہ

ماقبل 2006 ء سبکدوش مرکزی ملازمین کے وظیفوں میں اضافہ

نئی دہلی 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ماقبل 2006 ء سبکدوش ہونے والے مرکزی ملازمین کے وظیفوں میں یکم جنوری 2006 ء سے استقدامی اثر کے ساتھ اضافہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کم از کم 33 سال خدمات انجام دینے کی شرط بھی برخاست کردی گئی ہے۔ مرکزی کابینہ نے آج اِس کی منظوری دے دی۔ ترمیم شدہ وظائف کے بقایا جات یکم جنوری 2006 ء سے قابل ادائیگی ہوں گے۔ اس سلسلہ میں احکام 6 اپریل کو جاری کردیئے گئے ہیں۔ تمام وزارتوں سے خواہش کی گئی ہے کہ 2006 ء سے پہلے سبکدوش ہونے والے تمام وظیفہ یاب ملازمین جنھوں نے سبکدوشی کے وقت 33 سال مکمل نہ بھی کئے ہوں پر نظرثانی کی جائے اور فوری احکامات جاری کئے جائیں۔ مرکزی انتظامی ٹریبونل اور سپریم کورٹ میں کئی وظیفہ یاب مرکزی ملازمین نے اِس سلسلہ میں درخواستیں پیش کی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT