Thursday , April 19 2018
Home / دنیا / مالدیپ ایمرجنسی کے نفاذ میں توسیع نہیں کرے گا

مالدیپ ایمرجنسی کے نفاذ میں توسیع نہیں کرے گا

کولمبو ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مالدیپ ایمرجنسی میں توسیع نہیں کرے گا۔ ایک قاصد نے بتایا کہ ایمرجنسی کا نفاذ ایک ماہ قبل عمل میں آیا تھا جس کی مدت کل ختم ہورہی ہے۔ یاد رہیکہ مالدیپ میں پائے جانے والے سیاسی بحران کی وجہ سے عالمی سطح پر مذمت کی جارہی ہے۔ دریں اثناء پڑوسی ملک سری لنکا میں متعینہ مالدیپ کے سفیر محمد حسین شریف نے بتایا کہ مالدیپ حکومت کا ایمرجنسی میں توسیع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے بشرطیکہ کوئی ناگہانی واقعہ رونما نہ ہو جیسے تشدد پھوٹ پڑنا وغیرہ۔ مالدیپ میں سپریم کورٹ کی جانب سے صدر کے ایسے مخالفین جو جیل کی سزاء کاٹ رہے تھے، کو رہا کرنے کے حکم سے سیاسی بحران پیدا ہوگیا تھا اور بالآخر ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ کرنا پڑا تھا جس کے دوران صدر عبداللہ یامین نے سپریم کورٹ کے دو ججس کو مبینہ طور پر بدعنوانیوں میں ملوث بتاتے ہوئے گرفتار کروادیا تھا۔ مابقی تین ججس نے بھی یامین کے مخالفین کو رہا کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ایمرجنسی کے نفاذ کے ساتھ ہی مالدیپ کی سیکوریٹی فورسیس کو ایسے اختیارات حاصل ہوگئے جس کے تحت وہ کسی کو بھی گرفتار کرسکتے تھے، مکان یا دفتر کی تلاشی لے سکتے تھے اور املاک ضبط بھی کرسکتے تھے۔

TOPPOPULARRECENT