Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / مالدیپ بحران : اقوام متحدہ کل جماعتی اجلاس کی ثالثی کرے : اپوزیشن

مالدیپ بحران : اقوام متحدہ کل جماعتی اجلاس کی ثالثی کرے : اپوزیشن

کولمبو ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مالدیپ میں اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد نے اقوام متحدہ سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس سے اپیل کی ہیکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت میں موصوف ثالث کا رول ادا کریں تاکہ اس جزیری ملک میں جو سیاسی بحران چل رہا ہے اس کی پرامن یکسوئی عمل میں آسکے۔ اس سلسلہ میں گوٹیرس کو تحریر کردہ ایک مکتوب میں سابق صدر محمد نشید کی قیادت والی مالدیوین ڈیموکریٹک پارٹی نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ یامین حکومت نے مالدیپ کے موجودہ حالات پر بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی مذمت کے اثرات کو کم کرنے کیلئے جو کل جماعتی اجلاس کی بات کہی ہے وہ سوائے وقت گزاری کے اور کچھ نہیں جبکہ خود اقوام متحدہ نے جاریہ ماہ کے اوائل میں مالدیپ کے سیاسی بحران کے حل کیلئے کل جماعتی بات چیت کی تجویز پیش کی تھی۔ اپوزیشن کا استدلال ہیکہ ہماری جو بات چیت ہونے والی ہے وہ تو ہوکر رہے گی لیکن حکومت بھی ذمہ دارانہ طور پر اپنا رول نبھاتے ہوئے جمہوریت کو متاثر نہ کرے۔ اس وقت ملک میں قانون کی بالادستی اور ملک کے دستور کو سب سے زیادہ اہمیت دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ مالدیوین ڈیموکریٹک پارٹی (MDP) نے واضح طور پر کہا ہیکہ مالدیپ کے سیاسی بحران کے خاتمہ کیلئے صرف بین الاقوامی نوعیت کی ثالثی ہی قابل قبول ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT