Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / مالدیپ بحران :سبھی ممالک کامثبت رول ممکن

مالدیپ بحران :سبھی ممالک کامثبت رول ممکن

نئی دہلی ۔ 10 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام )حکومت مالدیپ نے اس میڈیارپورٹ پر کہ چینی عملہ اور اسکی تنصیبات کے تحفظ کے لئے چین سے مددمانگی ہے ،ہندستان نے ردعمل ظاہرکرتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ سبھی ممالک اس بحران کے حل کے لئے مثبت رول اداکرسکتے ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے گزشتہ رات کہا کہ یہ بات قابل توجہ ہے کہ چین نے کہاہے کہ مالدیپ کی حکومت کے پاس چینی عملہ اور اس کے اداروں کے تحفظ کی صلاحیت ہے ۔ہم امیدکرتے ہیں کہ سبھی ممالک مالدیپ میں منفی کے بجائے مثبت رول اداکرسکتے ہیں ۔جمعہ کو ایک چینی عہدیدار نے کہاتھا کہ چین نہیں چاہتاکہ مالدیپ کا سیاسی بحران ہندوستان کے ساتھ ایک اور پیچیدہ مسئلہ بن جائے ۔ مالدیپ میں صدر عبداللہ یامین کے ذریعہ ایمرجنسی کا اعلان کرنے اور چیف جسٹس اورملک کے ایک سابق سربراہ کو گرفتارکرنے کے بعد آئینی بحران پیداہوگیاہے ۔یکم فبروری کو مالدیپ کی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں 9ممبران پارلیمنٹ کو جیل بھیجنے اور سابق صدر محمدنشید،جو کہ جلاوطنی کی زندگی گزاررہے ہیں ،اُن کے خلاف کارروئی کوناانصافی قراردیاتھا۔

TOPPOPULARRECENT