Monday , February 19 2018
Home / دنیا / مالدیپ میں ایمرجنسی نافذ ، ہندوستانی شہریوں کو انتباہ

مالدیپ میں ایمرجنسی نافذ ، ہندوستانی شہریوں کو انتباہ

مالے ؍ نئی دہلی۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے ملک گیر سطح پر 15 دن کیلئے ہنگامی حالات کا اعلان کردیا۔ جسے بااعتماد ساتھی عظیمہ شکور نے سرکاری ٹی وی پر آج اس کا اعلان کیا۔ یہ اقدام فوج کو مشتبہ افراد کی گرفتاری اور حراست میں رکھنے کے لامحدود اختیارات فراہم کرتا ہے اور مالدیپ میں سیاسی بحران کے شدت اختیار کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔ صدر مالدیپ یامین نے سپریم کورٹ کے حکمنامے جس کے تحت سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، عدم تعمیل کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب ہندوستان نے آج مالدیپ کی تازہ ترین سیاسی تبدیلیوں پر اظہارتشویش کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ مالدیپ کے غیرضروری سفر سے گریز کریں اور اگر مالدیپ کا سفر ناگزیر ہوتو اپنے سفر کے دوران سخت چوکسی اختیار کریں۔ یہ مشورہ وزارت خارجہ کی جانب سے ہندوستانی شہریوں کو دیا گیا اور ان پر زور دیا گیا ہیکہ وہ پرہجوم مقامات پر نہ جائیں۔

TOPPOPULARRECENT