Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / مالدیپ میں ایمرجنسی نافذ

مالدیپ میں ایمرجنسی نافذ

مالے ۔ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے قومی سلامتی کی وجہ بتاتے ہوئے اپنے ملک میں 30 دن کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی سیکوریٹی فورسیس کو غیرمعمولی اختیارات حاصل ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل صدارتی محل کے قریب اسلحہ اور دھماکو اشیاء کا بھاری ذخیرہ دستیاب ہوا تھا۔ ملک سے غداری کے الزام میں سابق صدر اور اپوزیشن لیڈر محمد نشید کو گرفتار کیا گیا تھا جن کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اصل اپوزیشن جماعت مالدیپ ڈیموکریٹک پارٹی (ایم ڈی پی) کے مجوزہ احتجاج سے دو دن قبل ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT