Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / مالدیپ میں ایمرجنسی کا اعلان

مالدیپ میں ایمرجنسی کا اعلان

مالے 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مالدیپ نے جزیری ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے اور اس طرح اب سکیوریٹی فورسیس کو مکمل اختیارات حاصل ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ ملک کے صدر مقام اور جزیرہ ریسارٹ پر اسلحہ اور گولہ بارود کا بہت بڑا ذخیرہ ضبط کیا گیا ہے۔ دریں اثناء صدارتی ترجمان معاذ علی نے بھی توثیق کرتے ہوئے کہاکہ جزیری ملک میں 30 دنوں کی ایمرجنسی کا اعلان کیا جارہا ہے کیوں کہ بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود کا پایا جانا ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکو اشیاء اور اسلحہ ایک ریساٹ (تفریح گاہ) سے بھی دریافت ہوئے جن میں سے کچھ اسلحہ جات مالدیپ کی قومی دفاعی فوج کے اسلحہ خانہ کا بھی حصہ تھے۔ اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ اسلحہ و گولہ بارود رکھنے کے لئے کون لوگ ذمہ دار ہیں اور ساتھ ہی ساتھ سرکاری اسلحہ خانے کے ہتھیار وہاں سے باہر کیسے گئے۔ یاد رہے کہ 25 اکٹوبر کو ملک کے نائب صدر احمد ادیب کو صدر مالدیپ کی کشتی میں بم رکھے جانے کی سازش کا حصہ قرار دیتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بارے میں مالدیپ کے حکام نے صدر کو قتل کئے جانے کا اندیشہ ظاہر کیا تھا۔
انڈونیشیاء میں زلزلہ
جکارتہ ۔ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی انڈونیشیاء آج ایک طاقتور زلزلہ سے دہل گیا۔ خوفزدہ عوام اپنے گھر چھوڑ کر سڑکوں پر نکل آئے۔ تاہم کسی کے ہلاک کیا زخمی ہونے کی فوری طور پر کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ حکام نے کہا ہیکہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT