Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / مالدیپ میں حالات مزید بگڑ سکتے ہیں : معاون سکریٹری جنرل اقوام متحدہ

مالدیپ میں حالات مزید بگڑ سکتے ہیں : معاون سکریٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے ایک سینئر عہدیدار نے آج سلامتی کونسل کو ایک انتباہی بیان دیتے ہوئے کہا کہ مالدیپ کی موجودہ سیاسی صورتحال جہاں صدر نے ملک میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا ہے، مزید بگڑنے کے اندیشے ہیں۔ یاد رہیکہ سلامتی کونسل کا آج انتہائی خفیہ اجلاس منعقد ہوا، جہاں صدر عبداللہ یامین کے اس متنازعہ فیصلہ پر تفصیلی بات چیت ہوئی جہاں انہوں نے ان ججس کی گرفتاری کا حکم دیا جنہوںنے ان کے (یامین) سیاسی مخالفین کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ سلامتی کونسل کو آج معاون سکریٹری جنرل میر وسلاف جینکا نے بتایا کہ یوں تو مالدیپ میں تشدد کے تازہ ترین واقعات کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم اس کے باوجود یہاں کے حالات بدستور کشیدہ ہیں بلکہ ان میں مزید بگاڑ بھی پیدا ہوسکتا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ مالدیپ میں سیاسی اتھل پتھل کا آغاز یوں تو یکم ؍ فبروری کو شروع ہوا تھا لیکن سلامتی کونسل میں اس اتھل پتھل پر آج پہلی بار بات چیت ہوئی۔ تاہم بات چیت کے نتائج کے بارے میں سلامتی کونسل نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT