Sunday , November 18 2018
Home / دنیا / مالدیپ میں مخالف یامین ریالی، 141 افراد گرفتار

مالدیپ میں مخالف یامین ریالی، 141 افراد گرفتار

کولمبو۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مالدیپ میں حکام نے ان 141کارکنان کو گرفتار کرلیا جنہوں نے احتجاجی مظاہروں میں عائد امتناع اور ملک میں نافذ ایمرجنسی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ یاد رہے کہ ایمرجنسی کا نفاذ مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین کے حکم پر ہوا ہے۔ اپوزیشن نے آج یہ بات بتائی۔ اطلاعات کے مطابق جزیری ملک کے دارالحکومت مالے میں آج ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے تھے اور آج صبح کی اولین ساعتوں تک اپنی احتجاجی ریالیوں کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔ احتجاجیوں نے صدر یامین کے حکم نامہ، پولیس اور فوج کی جانب سے کالی مرچ کے سفوف کو چھڑکنے اور آنسو گیاس کے شیلز داغنے کی بھی پرواہ نہیں کی اور صبح ہی ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوگئے۔ صدر یامین کیخلاف زبردست احتجاج میں حصہ لینے والے کم و بیش 141 احتجاجیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2015ء میں یوم مئی کو بھی اسی نوعیت کی اجتماعی گرفتاریاں عمل میں آئی تھیں۔ آج گرفتار کئے گئے افراد میں 26 خواتین بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT