Thursday , July 19 2018
Home / دنیا / مالدیپ کی صورتحال پر مودی ۔ ٹرمپ بات چیت

مالدیپ کی صورتحال پر مودی ۔ ٹرمپ بات چیت

واشنگٹن ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہند نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے مالدیپ کی ابتر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں قائدین نے اسکے علاوہ افغانستان اور انڈو پیسیفک خطہ میں سیکوریٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ وائیٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ یاد رہیکہ مالدیپ کی سپریم کورٹ نے گذشتہ ہفتہ اپوزیشن کے 9ایسے قائدین کو رہا کرنے کا حکم صادر کیا تھا جو جیل میں تھے جس کیلئے وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ ان تمام کو سیاسی محرکات کے پیش نظر قید کیا گیا تھا اور ان پر چلایا جانے والا مقدمہ خامیوں سے پُر تھا۔ اس حکمنامہ کے بعد ہی اس جزیری ملک میں سیاسی اتھل پتھل شروع ہوگئی تھی کیونکہ صدر عبداللہ یامین کی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکمنامہ کے اطلاق سے انکار کردیا تھا، جسکے بعد دارالحکومت مالے میں زبردست احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے جبکہ دو اعلیٰ سطحی ججس بشمول چیف جسٹس کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ اسی صورتحال پر دونوں قائدین (مودی اور ٹرمپ) نے فون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

TOPPOPULARRECENT