Thursday , April 26 2018
Home / دنیا / مالدیپ کی موجودہ صورتحال تشویشناک

مالدیپ کی موجودہ صورتحال تشویشناک

واشنگٹن ۔ 7 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) مالدیپ میں بڑے پیمانے پر زمین غصب کرنے کا چین پر الزام عائد کرتے ہوئے پنٹگان نے کہا ہے کہ یہ امریکہ کیلئے باعث تشویش ہے ۔ پنٹگان کے مطابق امریکہ نے انڈو۔ پیسفک رولس پر مبنی حکم کو کھلے اور آزادانہ طورپر تسلیم کیا ہے لیکن اس کے علاوہ کچھ اور امریکہ کی تشویش میں اضافہ کرے گا ۔ دفاع کے نائب سکریٹری جوئے فلٹر نے کہا کہ ہم مالدیپ میں چین کی مداخلت والے حالات دیکھ رہے ہیں یہ ہندوستان کا علاقہ ہے ہم جانتے ہیں کہ اس کا ہندوستان سے تعلق ہے لہذا ( مالدیپ کی موجودہ صورتحال ) تشویش کا باعث ہے ۔ ہم اس پر غور کریں گے کہ کس طرح اسے حل کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT