Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / مالدیپ کے صدرکی پارٹی مخلوط حکومت کے قیام کیلئے تیار

مالدیپ کے صدرکی پارٹی مخلوط حکومت کے قیام کیلئے تیار

مالے 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر مالدیپ عبداللہ یامین کی پارٹی پارلیمنٹ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے اپنے کلیدی حلیف کے ساتھ مخلوط حکومت قائم کرنے تیار ہے۔ صدر یامین کی پروگریسیو پارٹی آف مالدیپ 34 نشستوں پر سبقت حاصل کئے ہوئے ہے۔ جبکہ 85 انتخابی حلقوں کے نتائج کا کل اعلان ہوچکا ہے۔ اِس کی انتخابی حلیف جمہوریہ پارٹی 15 نشستوں پر سبقت رکھ

مالے 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر مالدیپ عبداللہ یامین کی پارٹی پارلیمنٹ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے اپنے کلیدی حلیف کے ساتھ مخلوط حکومت قائم کرنے تیار ہے۔ صدر یامین کی پروگریسیو پارٹی آف مالدیپ 34 نشستوں پر سبقت حاصل کئے ہوئے ہے۔ جبکہ 85 انتخابی حلقوں کے نتائج کا کل اعلان ہوچکا ہے۔ اِس کی انتخابی حلیف جمہوریہ پارٹی 15 نشستوں پر سبقت رکھتی ہے۔

انتخابی نتائج کا روزنامہ ہاویرو نے اعلان کیا ہے۔ جن کے بموجب اہم اپوزیشن مالدیپ ڈیموکریٹک پارٹی جو سابق صدر محمد نشید کی پارٹی ہے،دونوں پارٹیوں سے پیچھے ہے۔ صرف 24 نشستوں پر اِس کو سبقت حاصل ہے۔ اِس کی حلیف پارٹیوں نے بھی کمزور انتخابی مظاہرہ کیا ہے۔ ایم ڈی پی شہری آبادی کے مراکز مالے اور اڈو میں زبردست سبقت رکھتی ہے۔ جنوبی علاقہ میں اِس کا مظاہرہ ناقص رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT