Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / مالدیپ کے قید سابق صدر محمد نشید کو غیرملکی قانونی تائید

مالدیپ کے قید سابق صدر محمد نشید کو غیرملکی قانونی تائید

کولمبو ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید جو قید میں ہے، آج انہوں نے اعلان کیا کہ ایک اعلیٰ سطحی بین الاقوامی قانونی ٹیم جس میں نامور انسانی حقوق کے وکیل امل کلونی شامل ہیں۔ ان کی رہائی کیلئے تازہ کوشش کررہا ہے۔ محمد نشید کو گذشتہ ماہ 13 سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ ان پر چلائے ہوئے مقدمہ کو اقوام متحدہ نے خود مالد

کولمبو ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید جو قید میں ہے، آج انہوں نے اعلان کیا کہ ایک اعلیٰ سطحی بین الاقوامی قانونی ٹیم جس میں نامور انسانی حقوق کے وکیل امل کلونی شامل ہیں۔ ان کی رہائی کیلئے تازہ کوشش کررہا ہے۔ محمد نشید کو گذشتہ ماہ 13 سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ ان پر چلائے ہوئے مقدمہ کو اقوام متحدہ نے خود مالدیپ کے قوانین اور بین الاقوامی معیاروں اور کارروائیوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ محمد نشید کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ 3 نامور قانون داں ان کی پیروی کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔ ان میں میانمار کی آنگ سانگ سوچی کے وکیل جرید گینسر، جج بین ایمرسن اور ہالی ووڈ کے اداکار جارج کی بیوی قانون داں امل پلونی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT