مالدیپ کے وزیر خارجہ کی کووند سے ملاقات

نئی دہلی،27نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے دورے پر آئے مالدیپ کے وزیرخارجہ عبداللہ شاہد نے راشٹرپتی بھون میں آج صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کی ۔مسٹر شاہد اور ان کے ساتھ آئے وفد کا استقبال کرتے ہوئے مسٹر کووند نے کہا کہ ہندوستان اور مالدیپ کے آپسی تعلقات خاص اور دوستانہ ہیں۔ ہندوستان جامع ترقی میں یقین رکھتا ہے جس میں مالدیپ سمیت سبھی پڑوسی ملک شامل ہوں۔ ہم مالدیپ کی سماجی۔اقتصادی ترقی میں مدد کرنے کیلئے ہمیشہ تیار ہیں۔صدرجمہوریہ نے مالدیپ کے لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کے لئے وہاں کی حکومت کے ذریعہ شروع کئے گئے سو دن تک کام کرنے کے منصوبہ کی ستائش کی اور کہا کہ ہندوستان مالدیپ حکومت کی اس کوشش میں مددکرے گا۔ مسٹر شاہد چارروزہ دورہ پر 24نومبرکو ہندوستان تشریف لائے تھے ۔آج ان کے اس دورے کا آخری دن ہے ۔

TOPPOPULARRECENT