Friday , November 17 2017
Home / Health / مالٹوں کا استعمال بینائی کے لئے بہترین

مالٹوں کا استعمال بینائی کے لئے بہترین

ویسے تو کہا جاتا ہے کہ اچھی بینائی کے لئے گاجروں کا استعمال بہترین ہے مگر مالٹے کھانا بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔
کنگز کالج لندن کی تحقیق کے مطابق وٹامن سی سے بھرپور پھل اور سبزیوں کو کھانے کی عادت بینائی کے مختلف مسائل سے بچنے کے لئے موثر ہے۔تحقیق کے مطابق وٹامن سی سے بھرپور پھل اور سبزیاں جیسے مالٹے، اسٹرابریز، آلو، سرخ اور سبز مرچیں وغیرہ کھانے سے آنکھوں کے موتیے کے مرض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
محققین کے مطابق سادہ غذائی عادات میں تبدیلی جیسے سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھانا موتیے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔موتیے کے نتیجے میں آنکھوں کے لینس دھندلے ہوجاتے ہیں اور بینائی متاثر ہوتی ہے اور یہ مرض دنیا بھر میں بہت عام ہے۔تاہم وٹامن سی سے بھرپور غذا کا استعمال موتیے کے مرض کا خطرہ 10 برسوں میں 33 فیصد تک کم کردیتا ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ آنکھوں کے لینس میں جو سیال ہوتا ہے اس میں وٹامن سی کی مقدار بڑھنے سے قرینے کو دھندلے پن سے تحفظ ملتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی جسم وٹامن سی نہیں بناتا لہذا ہمیں اس وٹامن کے لئے غذا پر انحصار کرنا پڑتا ہے اور سپلیمنٹس کے مقابلے میں پھلوں یا سبزیوں کی صورت میں وہ زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔
یہ تحقیق طبی جریدے جرنل اوف تھیلمالوجی میں شائع ہوئی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT