Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / مالڈا میں ایک کار سے 4 بم برآمد

مالڈا میں ایک کار سے 4 بم برآمد

مالڈا 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مالڈا ٹاؤن میں آج اُس وقت ایک کار میں 4 بم پائے گئے جب ڈرائیور انتخابی عملہ کو لانے کیلئے اپنی گاڑی چالو کرنے کی کوشش میں تھا۔ یہ کار اسمبلی انتخابات کے لئے استعمال کی جارہی تھی جوکہ سنٹرل اسکول کے احاطہ میں ٹھہرائی گئی تھی۔ ڈرائیور نے دیکھا کہ اس نشست کے نیچے ایک پالیتھن بیاگ رکھا ہوا ہے۔ یہ ڈرائیور اپنی گاڑی انتخابی عملہ کو لینے کیلئے جارہا تھا جوکہ ڈی آر سی سی آفس کے پاس اکٹھا ہوئے تھے۔ مشتبہ بیاگ پر نظر پڑتے ہی ڈرائیور نے چیخ و پکار شروع کردی جس کے ساتھ ہی عوام وہاں پہنچ گئے۔ اطلاع ملتے ہی بم اسکواڈ نے پالیتھن بیاگ وہاں سے اٹھالیا۔ دریں اثناء انتخابی ڈیوٹی پر متعین ڈرائیوروں نے مناسب سکیورٹی کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے گاڑیاں چلانے سے انکار کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT