Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / مالک مکان میں سرقہ کرنے والی گھریلو ملازمہ گرفتار

مالک مکان میں سرقہ کرنے والی گھریلو ملازمہ گرفتار

مسروقہ مال ضبط، بیگم پیٹ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد 30 اکٹوبر (سیاست نیوز) مالک کے مکان میں سرقہ کرنے والی ایک گھریلو ملازمہ کو پولیس بیگم پیٹ نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب 28 اکٹوبر کو راجیش کمار گوپال اور اُس کی بیوی نشا کسی کام کے سلسلے میں مکان سے باہر گئے ہوئے تھے، اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اُن کی گھریلو ملازمہ جی ریکھا اور اُس کے ساتھی جی سریش نے مکان میں داخل ہوکر الماریاں کھول کر طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا۔ نشا نے بیگم پیٹ پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت درج کروائی جس کے نتیجہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔ پولیس نے مقام واردات پر موجود شواہد کی بنیاد پرگھریلو ملازمہ ریکھا کو حراست میں لے لیا اور اُس کی کڑی تفتیش کی جس پر اُس نے انکشاف کیاکہ وہ اپنے مالک کے مکان میں سرقہ کرنے کے بعد مسروقہ طلائی زیورات کو اپنے سسرال کے مکان میں محفوظ کردیا۔ پولیس نے گھریلو ملازمہ کے قبضہ سے دو ہیرے کی چوڑیاں ، طلائی زیورات اور ہیروں کا نیکلس اور دیگر اشیاء جن کی مالیت 12 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے برآمد کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT