Friday , June 22 2018
Home / جرائم و حادثات / مالک مکان کے گھر میں سرقہ کے الزام میں کرایہ دار گرفتار

مالک مکان کے گھر میں سرقہ کے الزام میں کرایہ دار گرفتار

حیدرآباد ۔ /11 جنوری (سیاست نیوز) سنتوش نگر پولیس نے مالک مکان کے گھر میں سرقہ کرنے والے کرایہ داروں کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ /29 ڈسمبر کو سنتوش نگر کی ساکن اسماء جبین نے پولیس میں شکایت درج کروائی جس میں بتایا کہ ان کے مکان سے 25 تولے طلائی زیوارت کا سرقہ کیا گیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور معلوم ہوا کہ حالیہ دنوں ان کے کرایہ دار شبانہ بیگم اور شیخ تاج متوطن نظام آباد مکان خالی کرکے چلے گئے ۔ پولیس نے سیل فون ٹاور اور دیگر ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی اطلاع پر کرایہ داروں کو حراست میں لے کر تفتیش کی جس میں یہ معلوم ہوا کہ انہوں نے ہی سرقہ کی واردات انجام دی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ شبانہ بیگم اور شیخ تاج کرایہ داروں کے بھیس میں مکانات کرایہ پر حاصل کیا کرتے تھے اور اپنے مالک مکان کے قیمتی طلائی زیورات اور دیگر اشیاء کا سرقہ کرکے فرار ہوجایا کرتے ۔ پولیس نے کرایہ داروں کے قبضے سے 7 لاکھ 50 ہزار مالیتی مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کیا اور بعد ازاں جیل منتقل کردیا

TOPPOPULARRECENT