Wednesday , January 17 2018
Home / جرائم و حادثات / مالک کو دھوکہ دے کر 29 لاکھ روپئے لے کر فرار شخص گرفتار

مالک کو دھوکہ دے کر 29 لاکھ روپئے لے کر فرار شخص گرفتار

حیدرآباد۔ /10 اپریل (سیاست نیوز) کلثوم پورہ پولیس نے ایک سوپر وائزر کو گرفتار کرلیا جو اپنے مالک کو دھوکہ دے کر 29 لاکھ روپئے بھاری رقم لیکر فرار ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب سدھاپون ماریلا مسٹر لوکیشور نامی تاجر کے پاس 3 ماہ قبل ملازمت حاصل کی تھی اور اپنی دیانتداری سے مالک کا اعتماد حاصل کیا تھا ۔ /8 اپریل کو مسٹر لوکیشور نے سدھا پون کی ایمانداری پر اعتماد کرتے ہوئے اسے 29 لاکھ روپئے بھارتی رقم حوالے کی اور اسے مسٹر راگھوا راؤ کے مکان پہونچانے کی ہدایت دی ۔ لاکھوں روپئے کی رقم دیکھ کر سدھاپون کی نیت خراب ہوگئی اور اس نے یہ رقم عطاپور کے ساکن اپنے دوست سرینواس ریڈی کے گھر میں محفوظ کرادی ۔ سدھاپون نے اپنے دوست کو یہ یقین دلایا کہ حالیہ انکاؤنٹرس کے پیش نظر پولیس نے انتہائی چوکسی بڑھادی ہے اور وہ لاکھوں روپئے کی نقد رقم منتقل کرنا نامناسب قرار دیا ۔ سرینواس ریڈی سدھا کی بات پر یقین کرتے ہوئے لاکھوں روپئے سے لدا ہوا بیگ اپنے مکان میں رکھ لیا ۔ سدھا نے کلثوم پورہ پولیس سے رجوع ہوکر ایک شکایت درج کروائی جس میں بتایا کہ وہ پنچ بھائی الاوہ سے گزررہا تھا کہ تین نامعلوم افراد کار میں وہاں پہونچ کر اسے زدوکوب کیا اور بعد ازاں نقد رقم لیکر گرکاپلی کی سمت روانہ ہوگئے ۔ لوکیشور نے بھی پولیس سے اس سلسلے میں شکایت درج کروائی جس کے نتیجہ میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا تھا ۔ کلثوم پورہ پولیس نے سدھاپون کے بیان پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کی اور بعد ازاں اسے حراست میں لیکر تفتیش کی گئی ۔ بعد ازاں سدھا مذکورہ رقم لیکر بذریعہ بس حیدرآباد سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ مہاتما گاندھی بس اسٹیشن کے قریب اسے پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے مسروقہ رقم برآمد کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT