Saturday , September 22 2018
Home / Top Stories / مالیا ، نیرو کے فرار میں مودی کے منظور نظر کی مدد

مالیا ، نیرو کے فرار میں مودی کے منظور نظر کی مدد

گجرات کیڈر کے سی بی آئی افسر نے نوٹس کو کمزور بنایا : راہول گاندھی
نئی دہلی ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ایک ’منظور نظر‘ ہی تھے جنہوں نے شراب کے مفرور تاجر وجئے مالیا کے خلاف سی بی آئی کی ’ لک آوٹ‘ نوٹس کو کمزور کیا تھا اور دھوکہ باز جوہری نیرو مودی کو ملک سے فرار ہونے کا موقع فراہم کیا ۔ راہول گاندھی نے ٹوئیٹر پر الزام عائد کیا کہ سی بی آئی میں گجرات کیڈر کے افسر اے کے شرما ہی تھے جنہوں نے مالیا کے خلاف لک آؤٹ نوٹس کو کمزور بنانے میں کلیدی رول ادا کیا تھا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہی وہی افسر ہے جس نے ہیروں کے مفرور تاجر نیرو مودی اور ان کے ماموں میہول چوکسی کے ملک سے فرار ہونے کے منصوبوں کو کامیاب بنانے میں کلیدی رول ادا کیا تھا ۔ راہول گاندھی نے مائیکرو بلاکنگ ویب سائیٹ پر لکھا کہ ’’ سی بی آئی کے جوائنٹ ڈائرکٹر اے کے شرما نے مالیا کے خلاف ’ لک آوٹ ‘ نوٹس کو کمزور بناتے ہوئے ملک سے فرار ہونے کا موقع فراہم کیا تھا ۔ مسٹر شرما جو گجرات کیڈر کے افسر ہیں سی بی آئی میں وزیراعظم نریندر مودی کے منظور نظر ہیں ۔ یہی افسر ، نیرو مودی اور میہول چوکسی کے فرار ہونے کے منصوبوں کو کامیاب بنایا تھا ۔ اُف …… یہ تحقیقات ‘‘ ۔ راہول گاندھی اور ان کی پارٹی اکثر وزیراعظم مودی اور وزیر فینانس ارون جیٹلی پر مالیا کی ملک سے فرار ہونے میں مدد کرنے کے الزامات عائد کرتی رہی ہے ۔ کانگر یس نے اس مسئلہ پر جیٹلی سے فی الفور مستعفی ہونے اور مالیا کے فرار ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT