Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / مالیا ۔ جیٹلی ملاقات پر کانگریس کا دعویٰ مضحکہ خیز : سینا

مالیا ۔ جیٹلی ملاقات پر کانگریس کا دعویٰ مضحکہ خیز : سینا

ممبئی۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے مفرور صنعت کار وجئے مالیا کی وزیر فینانس ارون جیٹلی سے ملاقات کے کانگریس کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ شیوسینا نے سوال کیا کہ اگر کانگریس اس ملاقات کی تفصیل سے واقف تھی تواب تک اس نے خاموشی کیوں اختیار کی۔ شیوسینا نے کہا کہ اس طرح کے الزامات دراصل 2019ء کے عام انتخابات کی تیاری ہے۔ سینا نے اپنے ترجمان ’’سامنا‘‘ کے اداریہ میں لکھا کہ مالیا جھوٹا ہے۔ لندن کی عدالت میں اس نے جو بیان دیا ہے اس کی وجہ سے ارون جیٹلی مشکلات میں آگئے ہیں۔ مالیا کا دعویٰ ہے کہ ہندوستان سے روانگی سے قبل اس نے ارون جیٹلی سے ملاقات کرتے ہوئے یکسوئی کی پیشکش کی تھی۔ شیوسینا نے کہا کہ کیا ضرورت ہے کہ مالیا کے محض ایک بیان کی بنیاد پر ارون جیٹلی کو بھی ملزم قرار دیا جائے۔ تاہم کانگریس نے ایسا کیا ہے۔ وجئے مالیا ہزاروں کروڑ روپئے کے قرضہ جات واجب الادا رکھتے ہوئے ملک سے فرار ہوگیا تھا ۔ فی الحال اسے لندن میں اخراج کے مقدمہ کا سامنا ہے۔ شیوسینا نے کہا کہ حالانکہ مالیا نے بینکوں کے قرضہ جات کی یکمشت یکسوئی کی پیشکش کی تھی ، لیکن بینکوں نے اسے قبول نہیں کیا۔

TOPPOPULARRECENT