Thursday , July 19 2018
Home / ہندوستان / مالیگاؤں بم دھماکے مقدمہ :پرگیہ اور پروہت پر7 فبروری کو فرد جرم

مالیگاؤں بم دھماکے مقدمہ :پرگیہ اور پروہت پر7 فبروری کو فرد جرم

ممبئی ۔ 15 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) این آئی اے کی خصوصی عدالت امکان ہے کہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر ، لیفٹننٹ کرنل پرساد پروہت اور دیگر چھ ملزمین کے خلاف 2008ء کے مالیگاؤں دھماکے مقدمہ میں 7 فبروری کو فردِ جرم عائد کئے جائیں گے ۔ اس مقدمہ کی آج سماعت مقرر تھی ۔ کیونکہ جج عدم دستیاب تھے سماعت 7 فبروری تک ملتوی کردی گئی ۔ عدالت نے 27 ڈسمبر کو ملزمین کی برأت کے لئے اپیلوں کی سماعت کی تھی اور فیصلہ محفوظ کردیا گیا ہے ۔ عدالت نے این آئی اے کے ادعاء کو مسترد کردیا کہ سادھوی اور پروہت کیخلاف شہادتیں موجود نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT