Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / مالیگاؤں بم دھماکے مقدمہ

مالیگاؤں بم دھماکے مقدمہ

دو ملزمین کی درخواستیں ہائیکورٹ میں مسترد
ممبئی ۔18 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) بمبئی ہائیکورٹ نے آج لیفٹننٹ کرنل سریکانت پروہت اور سمیر کلکرنی کی درخواستیں مسترد کردیں۔ یہ دونوں مہاراشٹرا حکومت کے غیرقانونی سرگرمیوں کے انسدادی قانون کے تحت ملزم قرار دیئے گئے ہیں۔ درخواست گذاروں نے کہا تھا کہ یواے پی اے کے تحت ریاستی محکمہ قانون و انصاف کو منظوری دینے والی اتھاریٹی سے رجوع کرنا چاہئے اور اتھاریٹی کو حکومت سے رپورٹ طلب کرنی چاہئے ۔ لیکن اس مقدمہ میں جنوری 2009 ء میں جس اتھاریٹی نے منظوری دی تھی اُس کا تقرر صرف اکٹوبر 2010 ء میں ہوا تھا چنانچہ منظوری کا حکم غیرقانونی ہے ۔ پروہت کے مشیر قانونی سریکانت شیواڑے نے یہ دلیل پیش کی تھی ۔ این آئی اے کے وکیل سندیش پاٹل نے تاہم درخواستوں کو سماعت کیلئے قبول کرنے کو بھی چیلنج کیا تھا ۔ عدالت نے درخواست گذاروں کی درخواستیں مسترد کردیں۔

TOPPOPULARRECENT