Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مالیگاؤں میں اراضیات کا سروے

مالیگاؤں میں اراضیات کا سروے

کوبیر(ضلع عادل آباد) 15مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے دلت بستی اسکیم کے تحت غریب مستحقین کی معاشی حالت کو مستحکم بنانے بے زمین دلت طبقات کو اراضیات تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ دلتوں کی اس اسکیم کے تحت کوبیر منڈل کے مواضعات میں اراضیات کا سروے کیا جارہا ہے ۔ نرمل آر ڈی او شیوا لنگیا نے

کوبیر(ضلع عادل آباد) 15مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے دلت بستی اسکیم کے تحت غریب مستحقین کی معاشی حالت کو مستحکم بنانے بے زمین دلت طبقات کو اراضیات تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ دلتوں کی اس اسکیم کے تحت کوبیر منڈل کے مواضعات میں اراضیات کا سروے کیا جارہا ہے ۔ نرمل آر ڈی او شیوا لنگیا نے آج ملیگاؤں کا دورہ کرتے ہوئے سرکاری اراضیات کا معائنہ کیا جو عنقریب صرف دلتوں میں منقسم کی جائیں گی ۔ اس دوران آر ڈی او نے کہا کہ ریاستی حکومت نے بے زمین مستحقین دلتوں میں فی کس تین ایکڑ اراضی تقسیم کے اعلان کرنے پر اراضیات کا سروے چل رہا ہے ۔ علاوہ ازیں سرکاری اراضی دستیاب نہ ہونے پر خانگی اراضی خریدی جائے گی ۔ اس موقع پر کوبیر ایم آر او چندرپرکاش ورما کوبیر ایم پی ڈی او وناجا نرمل ‘ آر ڈی او شیوا لنگیا کوبیر ‘ سب انسپکٹر ڈی رمیش وی آر اوز اور اخباری نمائندوں اور دیگر عوام کے علاوہ دلت طبقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT