Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / مالیگاؤں کیس : مرکز ، این آئی اے سے جواب طلبی

مالیگاؤں کیس : مرکز ، این آئی اے سے جواب طلبی

نئی دہلی ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج مرکز اور قومی تحقیقاتی محکموں (این آئی اے) سے ایک درخواست مفاد عامہ پر جواب طلب کرلیا۔ درخواست میں خصوصی وکیل استغاثہ کو 2008ء کے مالیگاؤں دھماکے مقدمہ سے الگ کردینے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے اور الزام عائد کیا گیا ہیکہ حکومت دباؤ ڈال رہی تھی تاکہ وکیل استغاثہ ملزمین کے ساتھ ’’نرم رویہ‘‘ اختیار کریں۔ جسٹس جے چلمیشور اور جسٹس اے ایم سپرے پر مشتمل بنچ نے مرکزی حکومت اور این آئی اے کو ہدایت دی کہ اندرون ایک ہفتہ جواب داخل کردیا جائے۔ تاہم بنچ نے سینئر ایڈوکیٹس کپل سبل اور اندرا جئے سنگھ کو دلائل پیش کرنے کی اجازت نہیں دی جو ملزمین کی درخواست ضمانت کے سلسلہ میں دلائل پیش کرنا چاہتے تھے۔ بنچ نے فی الحال ملزمین کی درخواست ضمانت ملتوی رکھنے کی ہدایت دی۔ بنچ نے حکومت مہاراشٹرا کے نام بھی نوٹس جاری کی۔ قبل ازیں سپریم کورٹ کے جج نے درخواست مفاد عامہ کی سماعت سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ اس میں ملزمین پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT