Tuesday , January 16 2018
Home / ہندوستان / مالیگاؤں دھماکہ کیس : سادھوی پرگیہ ٹھاکر کی درخواست ضمانت مسترد

مالیگاؤں دھماکہ کیس : سادھوی پرگیہ ٹھاکر کی درخواست ضمانت مسترد

ممبئی 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ہائیکورٹ نے 2008 ء مالیگاؤں بم دھماکہ کیس کی ملزم سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی جانب سے صحت کی بنیادوں پر داخل کردہ درخواست ضمانت کو مسترد کردیا۔ وہ اِس جرم میں بطور سازشی رول ادا کرنے کے سلسلہ میں ساڑھے پانچ سال سے جیل میں ہے۔ ڈیویژن بنچ نے مہاراشٹرا منظم جرائم قانون مکوکہ کے خلاف داخل کردہ اِن کی درخ

ممبئی 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ہائیکورٹ نے 2008 ء مالیگاؤں بم دھماکہ کیس کی ملزم سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی جانب سے صحت کی بنیادوں پر داخل کردہ درخواست ضمانت کو مسترد کردیا۔ وہ اِس جرم میں بطور سازشی رول ادا کرنے کے سلسلہ میں ساڑھے پانچ سال سے جیل میں ہے۔ ڈیویژن بنچ نے مہاراشٹرا منظم جرائم قانون مکوکہ کے خلاف داخل کردہ اِن کی درخواست کو مسترد کردیا۔ جج کا کہنا ہے کہ دستیاب ریکارڈ اور مواد کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ درخواست گذار کو صحت کی بنیاد پر ضمانت نہیں دی جاسکتی

کیونکہ اِن کا جرم گھناؤنا اور سنگین ہے۔ انھوں نے مالیگاؤں میں بم دھماکہ کرنے کے لئے شریک ملزم کو موٹر سیکل فراہم کی تھی۔ جسٹس پی وی ہرداس پر مشتمل بنچ نے کہاکہ ہم اِس خیال پر غور کررہے ہیں کہ درخواست گذار کے خلاف بادی النظر میں کیس مضبوط ہے لہذا اِن کی درخواست ضمانت منظور نہیں کی جاسکتی۔ 25 سپٹمبر 2012 ء کو مکوکہ کی خصوصی عدالت کے جج نے جو حکم جاری کیا تھا، اُس میں ہمیں کوئی ثبوت نہیں ملتا کہ اِس ملزم کے ساتھ کوئی قانونی ناانصافی کی جائے۔ سینئر وکیل یو اے للت نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ درخواست گذار شدید عارضہ میں مبتلا ہے۔

TOPPOPULARRECENT