Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / مالیگاؤں دھماکے کیس ایک اور ملزم کو ضمانت منظور

مالیگاؤں دھماکے کیس ایک اور ملزم کو ضمانت منظور

ممبئی 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) 2008 ء کے مالیگاؤں دھماکوں کے مقدمہ کے ایک اہم ملزم ریٹائرڈ فوجی میجر رمیش اپادھیائے کو بمبئی ہائی کورٹ نے مساوات و یکسانیت کی بنیاد پر آج ضمانت دے دی۔ اس مقدمہ کے کلیدی ملزم لیفٹننٹ کرنل سریکانت پرساد پروہت کو چونکہ پہلے ہی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے ضمانت دی جاچکی تھی چنانچہ جسٹس رنجیت مورے اور جسٹس سادھنا جادھو پر مشتمل جج نے اپادھیائے کو ایک لاکھ روپئے کی شخصی ضمانت اور مساویانہ رقم کے دیگر دو مچلکوں پر ضمانت منظور کی۔ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی وکیل سندیش پاٹل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔ مساوات و یکسانیت پر عدالت عظمیٰ کی ہدایات کے پیش نظر ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ عدالت نے یہ بھی دریافت کیاکہ دھماکوں میں اپادھیائے کا رول کلیدی ملزم پروہت سے بھی زیادہ بڑا ہے۔

TOPPOPULARRECENT