Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / مالیگاوں دھماکے کیس ‘ این آئی اے پرگیہ کی ضمانت کی مخالف نہیں

مالیگاوں دھماکے کیس ‘ این آئی اے پرگیہ کی ضمانت کی مخالف نہیں

ممبئی 6 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی تحقیقاتی ایجنسی نے آج عدالت میں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی درخواست ضمانت کی مخالفت نہیں کی ۔ ایجنسی نے سادھوی کو گذشتہ مہینے اس کیس میں کلین چٹ دی تھی ۔ این آئی اے اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ این آئی اے کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ہم نے اس کی درخواست ضمانت کی مخالفت نہیں کی ہے ۔ ہم نے عدالت سے کہا ہے کہ ہم اس کیس میں چارچ شیٹ پیش کرچکے ہیں اور عدالت مناسب فیصلہ کرسکتی ہے ۔ این آئی اے نے سادھوی کے خلاف الزامات ختم کردئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT