Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / مالی تنگدستگی ، گھریلو تنازعات اور مقروض افراد کی خودکشی

مالی تنگدستگی ، گھریلو تنازعات اور مقروض افراد کی خودکشی

حیدرآباد /9 نومبر ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں اور گھریلو تنازعات اور قرض کے بوجھ سے پریشان 4 افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ علحدہ واقعات گولکنڈہ ، جگت گیری اور کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ اور صنعت نگر پولیس حدود میں پیش آئے ۔ گولکنڈہ کے پولیس کے مطابق 38 سالہ محمد عبدالکریم جو صالح نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا جو قرض کے بوجھ سے بھی پریشان تھا ۔ پولیس گولکنڈہ نے یہ بات بتائی ۔ اس شخص نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 20 سالہ راکیش جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ جگت گیری گٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ جس نے ذہنی تناؤ کے عالم میں پولیس کے مطاق کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 35 سالہ سریکانت ساکن پرگتی نگر جو پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ اس نے گھریلو تنازعات اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا ۔ 7 نومبر کے دن اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس صنعت نگر کے مطابق 35 سالہ پرسنا کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ موتی نگر صنعت نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس شحص نے گھریلو تنازعہ سے دلبرداشتہ ہوکر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT