Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / مالی تنگدستی اور خرابی صحت پر دو افراد کی خودکشی

مالی تنگدستی اور خرابی صحت پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /21 اگست ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں اور خرابی صحت کا شکار دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات یاچارم اور کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس حدود میں پیش آئے یاچارم پولیس کے مطابق 36 سالہ سودیش کمار جو پیشہ سے مزدور ریڈی کالونی یاچارم کا ساکن ہے ۔ یہ شخص شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ باورڈ پولیس کے مطابق 43 سالہ بالراج جو پیشہ سے مزدور نظام پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT