Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / مالی تنگدستی پر ایک شخص کی خودکشی

مالی تنگدستی پر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد۔/15 ستمبر، ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک شخص نے ٹرین کی پٹریوں پر خودکشی کرلی۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 28 سالہ پوچیا جو سوامی پیٹ علاقہ کے ساکن شخص بابیا کا بیٹا تھا پیشہ سے مزدور اور ضلع میدک کا متوطن بتایا گیا ہے۔ قرض کے بوجھ اور مالی پریشانیوں سے یہ شخص دلبرداشتہ ہوگیا تھا اور اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے ہائی ٹیک سٹی اور بورا بنڈہ کے درمیان ریلوے لائن پر مبینہ طور پر لیٹ کر انتہائی اقدام کرلیا۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT