Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / مالی شمولیت ’نئے بھارت‘کی بنیاد:مودی

مالی شمولیت ’نئے بھارت‘کی بنیاد:مودی

نئی دہلی28اگست (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے ‘جن۔دھن یوجنا’ کے تین برس مکمل ہونے پر آج کہاکہ جن۔دھن یوجنا، سماجی سیکورٹی کی اسکیمیں، مدرا یوجنا اور ’اسٹینڈ اپ انڈیا‘سے کروڑوں لوگوں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا موقع ملا ہے ۔مودی نے ’مالی شمولیت نئے ہندستان کی بنیاد‘کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ جن دھن یوجنا کے تحت اب تک 29.52 کروڑ کھاتے کھُل چکے ہیں اور ان میں 65844.68 کروڑ روپئے جمع ہیں۔ دیہی علاقوں میں 17.64 کروڑ اور شہری علاقوں میں 11.88 کروڑ کھاتے کھلے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت 22.71 کروڑ ’روپے کارڈ‘ جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ غریب اور نظرانداز کئے گئے لوگوں میں مثبت تبدیلی لانے کی کوششیں جاری ہیں اور یہ کوشش زور و شور سے جاری رہے گی۔ انہوں نے جن۔دھن اسکیم سے مستفید ہونے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ اس سے غریبوں کو بہت فائدہ ہوا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT