Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / مالی طور پر بااختیار خواتین سماج کی طاقت: مودی

مالی طور پر بااختیار خواتین سماج کی طاقت: مودی

نئی دہلی 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ مالی یا اقتصادی طور پر بااختیار خواتین سماجی بُرائیوں کے خلاف مضبوط آڑ کا کام کرتی ہیں۔ وہ ملک بھر میں مختلف سیلف ہیلپ گروپوں سے وابستہ زائداز ایک کروڑ خواتین سے مخاطب تھے۔ اُنھوں نے نریندر مودی موبائیل ایپ کے ذریعہ اپنے تاثرات ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے مالیاتی آزادی ضروری ہے۔ خواتین نت نئی مصروفیت اور نئی نئی پہل کرنے کے قابل ہوتی ہیں، اُنھیں سکھانے کی ضرورت نہیں ہوتی، بس اُنھیں کارگذاری دکھانے کے لئے مواقع دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ خواتین کو بالخصوص دیہی علاقوں میں بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مودی نے کہاکہ اِس سے سماج کی مجموعی ترقی ہوگی نیز ملک کی خواتین کی انفرادی بہتری بھی یقینی ہوجائے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ مالی آزادی کسی بھی خاتون کو مضبوط اور بااختیار بناتی ہے۔ ایسی بااختیار خواتین سماجی بُرائیوں کے خلاف مضبوط ستون کا کام کرتی ہے۔ وزیراعظم نے دیہی علاقوں کی ترقی میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں کے رول کی ستائش بھی کی۔

TOPPOPULARRECENT