Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / مالی مشکلات سے ایک اور مسئلہ‘ زمبابوے کی ٹیم فیفاورلڈکپ سے باہر؟

مالی مشکلات سے ایک اور مسئلہ‘ زمبابوے کی ٹیم فیفاورلڈکپ سے باہر؟

زیورخ ۔ 13 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے زمبابوے کو سابق کوچ ہوزے کلوڈینی جارجینی کو رقم کی عدم ادائیگی پر فٹ بال کے ورلڈ کپ 2018 کے کوالیفائنگ راؤنڈ سے نکال دیا گیا ہے۔فیفا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے بموجب یہ اقدام واجب الادا بقایاجات کی عدم ادائیگی کے نتیجہ میں کیا گیا۔فیفا کے مطابق زمبابوے فٹ بال اسوسی ایشن (ز

زیورخ ۔ 13 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے زمبابوے کو سابق کوچ ہوزے کلوڈینی جارجینی کو رقم کی عدم ادائیگی پر فٹ بال کے ورلڈ کپ 2018 کے کوالیفائنگ راؤنڈ سے نکال دیا گیا ہے۔فیفا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے بموجب یہ اقدام واجب الادا بقایاجات کی عدم ادائیگی کے نتیجہ میں کیا گیا۔فیفا کے مطابق زمبابوے فٹ بال اسوسی ایشن (زیفا) مقرر مدت میں ادائیگی کرنے میں ناکام رہی ہے۔اس اقدام کے ساتھ ہی زمبابوے کی کوالیفائنگ راؤنڈ میں کوئی میچ کھیلے بغیر ہی روس میں ہونے والی ورلڈکپ مقابلوں میں شرکت کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔افریقی خطہ کے کوالیفائنگ مقابلے اکتوبر میں منعقد ہوں گے اور اس کے لئے ڈراز جولائی میں روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں نکالے جائیں گے۔

زمبابوے کی فٹ بال ٹیم کبھی بھی عالمی کپ مقابلوں کیلئے کوالیفائی نہیں کر سکی ہے۔والنہوس کے نام سے مقبول برازیلیائی نژاد کوچ جارجینی نے 2008 میں جنوری تا نومبر تک زمبابوے کی فٹبال ٹیم کیلئے خدمات دی تھیں۔ اس وقت سے زمبابوے کی جانب سے انھیں رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ 2012 میں فیفا کی جانب سے زمبابوے کی فٹ بال اسوسی ایشن سے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔تاہم متعددمرتبہ انتباہ دینے اور مقررہ تاریخ کے باوجود واجبات ادا نہ کئے گئے۔زمبابوے فٹ بال اسوسی ایشن اس وقت شدید مالی مشکلات کا شکار ہے۔ اس پر تقریباً 40 لاکھ امریکی ڈالرس کا قرض ہے اور حال ہی میں فیفا کی جانب سے قائم کئے گئے تربیتی مراکز کی فروخت سے سابق کوچ کے ساتھ قانونی تنازعہ حل کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT