Thursday , December 14 2017
Home / عرب دنیا / مالی میں بنگلہ دیش کے تین امن بردار فوجی ہلاک

مالی میں بنگلہ دیش کے تین امن بردار فوجی ہلاک

مالی ۔ 25 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : تین بنگلہ دیشی فوجی جو گڑبڑ زدہ مالی میں امن برداری کے مشن پر تھے ایک دہشت گرد حملہ میں ہلاک ہوگئے ۔ ملک کی فوج کے مطابق اس حملہ میں دیگر چار فوجی بشمول ایک میجر کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب ان کی گاڑی ایک دھماکو آلہ سے ٹکرا گئی ۔ بنگلہ دیشی فوج کے میڈیاونگ کے انٹر سرویس پبلک ریلیشنز ڈائریکٹوریٹ ( آئی ایس پی آر ) نے آج یہ بات بتائی ۔ زخمیوں کو مالی کے گاؤ سٹی میں واقع ایک ہاسپٹل میں بغرض علاج شریک کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگوٹیرس نے اس حملہ کی مذمت کی ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT