Monday , December 18 2017
Home / دنیا / مالی میں علیحدہ حملے ‘ تین سکیوریٹی اہلکار ہلاک

مالی میں علیحدہ حملے ‘ تین سکیوریٹی اہلکار ہلاک

باماکو 16 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مالی میں ہوئے دو علیحدہ حملوں میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں دو سپاہی اور ایک گارڈ بھی شامل ہے ۔ حکومت اور فوج کے ذرائع نے ان ہلاکتوں کی توثیق کی ہے ۔ پہلے حملے میں دو سپاہی اس وقت ہلاک ہوئے جب ایک امدادی قافلہ پر ‘ جس کی سکیوریٹی کیلئے انہیں متعین کیا گیاتھا ‘ شمالی مالی میں کل گھات لگاکر حملہ کیا گیا ۔ سکیوریٹی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ یہاں ایک ہفتہ قبل ایک سوئیس شہری کا اغوا کرلیا گیا تھا ۔ ایک مقامی فوجی ذریعہ نے کہا کہ دو حملہ آور بھی فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فوری حرکت میں آتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں دو حملہ آور ہلاک ہوگئے ۔ اسکے علاوہ وسطی موپٹی علاقہ میں کل شام کئے گئے ایک حملہ میں ایک گارڈ بھی ہلاک ہوگیا ۔ مقامی پولیس اہلکاروں نے بھی ان ہلاکتوں کی توثیق کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT