Wednesday , October 17 2018
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانیوں اور خرابی صحت پر تین خواتین کی خودکشی

مالی پریشانیوں اور خرابی صحت پر تین خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /15 نومبر ( سیاست نیوز ) مالی پریشانی خرابی صحت اور ذہنی تناؤ کا شکار خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ تین علحدہ واقعات گھٹکیسر ، دنڈیگل اور شمس آباد آر جی آئی ایرپورٹ حدود میں پیش آئے ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 38 سالہ خاتون رمنا دیوی جو گھن پور ویلیج کے ساکن پرساد کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے خرابی صحت سے تنگ آکر خودسوزی کرلی جو برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق یہ خاتون خرابی صحت سے کافی رپشین تھی ۔ ڈندیگل پولیس کے مطابق 35 سالہ خاتون سنیاسماں جو باپوپلی علاقہ کے ساکن سنیاسی راؤ کی بیوی پیشہ سے جاروب کش بتائی گئی ہے ۔ اس خاتون نے مالی پریشانوں سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ شمس آباد ار جی آئی پولیس کے مطابق 48 سالہ وسنتا جو شمس آباد علاقہ کے ساکن ہنومان داس کی بیوی کا 2 سال سے علاج جاری تھا جو ذہنی توازن کا درست نہ ہونے کے سبب سابق میں بھی اقدام خودکشی کیا تھا جس نے کل رات خودسوزی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT