Sunday , June 24 2018
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانیوں اور خرابی صحت پر خودکشی کے واقعات

مالی پریشانیوں اور خرابی صحت پر خودکشی کے واقعات

حیدرآباد /17 نومبر ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں اور خرابی صحت کے سبب خودکشی کہ دو علحدہ واقعات لالہ گوڑہ اور الوال پولیس حدود میں پیش آئے ۔ جہاں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ لالہ گوڑہ پولیس کے مطابق 30 سالہ رمیش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ کل شام اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس کے مطابق 85 سالہ چندرا ریڈی جو ماروتی نگر الوال کا ساکن تھا خرابی صحت سے تنگ آکر دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے آج صبح اپنے مکان کے قریب واقع ایک درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT