Tuesday , September 18 2018
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) کم آمدنی گھریلو اخراجات مالی پریشانیوں اور روزگار کے مسائل سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرنے کے دو علحدہ واقعات سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے ۔ جہاں نریڈمیڈ علاقہ میں ایک شخص نے اپنی خودکشی سے قبل ایک نوٹ بھی چھوڑا ہے ۔ جس میں اس نے اس بات کا ذکر کیا کہ وہ کم آمدنی کے سبب گھریلو اخراجات اور خاندان کی پرورش میں ناکام ہوگیا لہذا وہ اپنی ناکامی پر خودکشی کو ترجیح دے رہا ہے ۔ نریڈمیڈ پولیس کے مطابق 22 سالہ بی راجو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ امبیڈکر نگر سینک پوری علاقہ کا ساکن تھا کل رات اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ راجو اپنی کم آمدنی میں افراد خاندان کی پرورش کرنے میں ناکام ہوگیا تھا ۔ دوسرا واقعہ بالانگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 35 سالہ سرینواس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ سرینواس بالانگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ جو پیشہ سے ویلڈر بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کو گذشتہ چند روز سے شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT