Thursday , May 24 2018
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانیوں نے دو افراد کی جان لے لی

مالی پریشانیوں نے دو افراد کی جان لے لی

حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) الوال اور گھٹکیسر کے علاقوں میں مالی پریشانی کے سبب دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس کے مطابق 31 سالہ مہارپور مڑمو جو ایم بی نگر الوال علاقہ کے ساکن سوموجی مڑمو کا بیٹا تھا ۔ اس شخص کا تعلق ریاست جھارکنڈ سے بتایا گیا ہے ۔ گیارہ مارچ کے دن اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 28 سالہ رنجن جو گندم پیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ آج صبح کے اولین اوقات اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ تاہم اس کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس مالی پریشانیوں پر شبہ ظاہر کر رہی ہے ۔ الوال اور گھٹکیسر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT