Monday , April 23 2018
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانیوں پر ایک شخص کی خودکشی

مالی پریشانیوں پر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /5 اپریل ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں کے سبب ایک شخص نے خودسوزی کرلی ۔ بیگم پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 51 سالہ کرشنا جو پیشہ سے پینٹرنے 3 اپریل کے دن اس کے جسم پر پٹرول ڈالکر آگ لگالی جو علاج کے دوران کل فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق یہ شخص شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا جو اولڈ کسٹم بستی بیگم پیٹ میں رہتا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT