Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانیوں پر ایک شخص کی خود کشی

مالی پریشانیوں پر ایک شخص کی خود کشی

حیدرآباد ۔ /11 اگست (سیاست نیوز)   مالی پریشانی سے تنگ آکر ایک حجام نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ کے آنند انتہائی تنگ دستی کا شکار ہوچکا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے /10 اگست کو خود پر کیروسین چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی تھی جس میں وہ شدید طور پر جھلس گیا تھا اور دوران علاج فوت ہوگیا ۔ کشائی گوڑہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں مسلسل خرابی صحت کے باعث 65 سالہ ایم نرسملو نے زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ مذکورہ شخص کا تعلق آر کے پورم سے ہے اور وہ پیشہ سے مزدور تھا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے بموجب سنجے گاندھی نگر کے ساکن 40 سالہ وی موہن نے مسلسل خرابی صحت سے دلبرداشتہ ہوکر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT