مالی پریشانیوں پر تین افراد کی خودکشی

حیدرآباد /22 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے علحدہ واقعات میں تین افراد نے مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی کرلی ۔ گاندھی نگر ، اپل اور پہاڑی شریف حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 37 سالہ ویگنیشور جو پیشہ سے لیبر تھا بھوئی گوڑہ گاندھی نگر میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے مالی پریشانیوں کے سبب 20 جنوری کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ اپل پولیس کے مطابق 38 سالہ وینکٹیش جو آر ٹی سی کالونی رامنتا پور علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے ٹیلر بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا ۔ 19 جنوری کے دن اس شخص نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 32 سالہ راجو جو بلدیہ کا کنٹراکٹر ملازم تھا ۔ بالاپور علاقہ میں رہتا تھا۔ اس شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT